Wednesday 21 August 2013

Chennai Express, Film Reviewچینائی ایکسپریس ۔۔۔ فلم ریوو۔۔۔


اس ہفتے کی رلیز فلم ”چینائی ایکسپریس “ واقعی میں ایک ایکسپریس ہے یا پھر ایک عام ٹرین ہے یہ جاننے اسے اپنے ترازو میں تولتے ہیں۔ فلم کی کہانی ہے چالیس سالہ روہول ( شاہ رخ خان )کی جو کہ ابھی تک کنوارہ ہے۔ راہول یتیم ہے اور اس کی پرورش اس کے دادا نے کی ہے۔


راہول اپنے داد سے بہت پیار کرتا ہے اور انہیں کی دیکھ بھال کیلئے اس نے ابھی تک شادی نہیں کی ۔ داد کی وفات کے بعد ان کی آخری خواہش کے مطابق راہول ان کی استھیوں کو رامیشورم میں بہانے کیلئے چینائی ایکسپریس سے چینائی چلا جاتا ہے ۔ البتہ قسمت کو یہ منظور ہوتا ہے کہ وہ ایک تامل لڑکی مینا یعنی کے (دپیکا پودوکون ) سے ملے ۔مینا جو کہ گھر سے بھاگ آئی ہے ۔راہول کو بعد میں احساس ہوتا ہے کہ مینا ایک ڈان دوگیشوارا (ستیا راج ) کی بیٹی ہے۔ مینا کے والد اس کی شادی ایک دیو نما لڑکے ” تانگا ولی“(نکیتن) سے کرنا چاہےے ہیں تاکہ ڈان ”دوگیشوارا “اپنے گاﺅں” کومبن “کے ساتھ ساتھ پڑوسی گاﺅں پر بھی حکومت کر سکے۔ چینائی ایکس پریس میں مینا کے ساتھ سفر کے دوران سفر کے دوران حالات کچھ ایسے ہو جاتے ہیں کہ روہول نہ چاہتے ہوئے بھی مینا کے ساتھ اس کے گاﺅں چلا جاتا ہے ۔

”جب تک ہے جاں “میں سنجیدہ کردار نبھانے کے بعد اس فلم میں شاہ رخ خان آپ کو ایکشن ، رومانس کے ساتھ ساتھ کامیڈی کرتے بھی نظر آئیں گے ، لیکن یہ بات تو ہم بھی جانتے ہیں اور سارا گاﺅں بھی جانتا ہے کہ شاہ رخ خان کی کامیڈی میں اتنا دم نہیں ہے جتنا دم ان کے رومانوی کرداروں میں نظر آتا ہے ، اسی لئے فلم میں کئی جگہ پر کامیڈی سین کرتے ہوئے انہیں مشکل پیش آئی جس کا اندازہ فلم دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔کئی سینز میں وہ مذاخیاں لگتے ہیں البتہ سنجیدہ اور جذباتی سینز میں ان کی اداکاری کمال ہے۔

دپیکا کی بات کی جائے تو اس فلم میں ان کا کردار نہایت مختلف ہے۔ ساﺅتھ انڈین تامل لڑکی کے کردار میں ان کا تلفظ اور انداز بہترین ہے اور دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے ۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ ہر فلم میں دپیکا اپنی شخصیت کے الگ رنگ سے متارف کرواتی ہیںجو کہ ان کی خاصیت بھی ہے۔

فلم ”اوم شانتی اوم “کے بعد شاہ رخ خان اور دپیکا پوڈوکون چھ سال کے بعد ایک ساتھ نظر آئے ہیں۔ جبکہ روہیت شیٹھی اور شاہ رخ خان پہلی مرتبہ ایک دوسرے کے ساتھ کام کر رہئے ہیں۔ جس کے باعث فلم بینوں کی امیدیںبہت زیادہ ہیں۔ فلم میں دپیکا اور شاہ رخ خان کی کیمسٹری اچھی ہے اور اس جوڑی نے ساتھ میں کچھ نہایت ہی عمدہ سین کیے ہیں۔

”گول مال سیریز “اور ”بول بچن “فلموں کے بعد روہیت شیٹھی کی یہ پہلی فلم ہے جس میں اجے دیوگن نہیں ہیں۔بے شمار کامیڈی ، ہائی وولٹیج ایکشن اور ہوا میں اڑتی کاریں جو کہ روہول شیٹھی کی فلموں کی جان ہے ۔ اس فلم میں بھی اس قسم کا مصالحہ کوٹ کوٹ کر بھرا گیا ہے۔ فلم مکمل چور پر راہول شیٹھی سٹائل فلم ہے جس میں ”دل والے دلہنیاں لے جائیں گے“ سٹائل کا ہلکا سا تڑکا لگایا گیا ہے۔

فلم کے آوٹ دور سین بہترین ہیںاور ایکشن سینز صوبر ہیں ۔ فلم کی موسیقی ”وشال ، شیکھر “ نے ترتیب دی ہے۔ فلم کا مرکزی گانا ایک اوسط گانا ہے۔” ون ، ٹو، تھری ، فور“ میں تھوڑا دم ہے ، ”تتلی “ایک رومانوی گانہ ہے، مگر ان میں بہترین ”لونگی ڈانس “ ایک مذاخیاں گانا ہے ، جسے یو یو ہنی سنگھ نے گایا ہے۔ گانے میں گائے جانے والے بول بے تکے ہیں اس کے باوجود یہ گانا تیزی سے مشہور ہو رہا ہے اور لوگوں کی پلے لسٹ میں جگہ بنا رہا ہے۔

فلم کا سب سے بڑا ڈرا بیک فلم کی کہانی ہے ۔ فلم کی شروعات بہترین ہے البتہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ فلم کی کہانی کے باعث اسے تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا۔ فلم کی خوبصورت لوکیشنز اور ساﺅتھ ٹچ دیکھنے کیلئے چینائی ایکسپریس ضرور دیکھیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ شاہ رخ خان اور دپیکا کے فین ہیں تو فلم دیکھنا بنتا ہی ہے ۔










No comments:

Post a Comment