Saturday 17 August 2013

آﺅ خواب دیکھیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔نیا پاکستان بنائیں ۔۔۔۔

قائد اعظم کے خواب اور علامہ محمد اقبال کے تصور کے نتیجے میں وجود میں آنے والے وطن پاکستان میں سسک سسک کر جلنے مرنے اور پھر بھی زندہ رہنے والی عوام اور شہنشاوں جیسی زندگی گزارنے والے حکمران متوجہ ہوں ! ۔۔ ۔۔

 آج ہم سب مل کر ایک خواب دیکھیں ، جس میں طلوع آفتاب کی روشنی ہمارے تن من ، روح و باطن نیز ذہن کے ہر گوشے میں روشنی بھر دے ، ایک ایسا خواب جسے دیکھنے کے بعد اس کی تعبیر سانس لینے سے زیادہ ضروری ہو جائے ۔ ترقی و خوشحالی کے خواب دیکھتی نا امید آنکھیں ایسا پاکستان تعمیر کریں کہ ہر شخص اس کا باسی بننے کی تمنا کرے، ایک ایسا پاکستان جس میں کوئی دکھی غمگین نہ ہو،بھوک و افلاس نہ ہو، کوئی امیر غریب نہ ہو ، مجرم ، دہشت گرد نہ ہوں، جہاں بندوق اور بم چلتے نہ ہوں، جہاں پیار کی بولی کا راج ہو، جہاں سب نمازی و پرہیز گار ہوں، جہاں دلوں میں نفرتوں کے کانٹے نہیں ، صرف پیار کے گل و گلزار ہوں، ایک ایسا پاکستان ہو جہاں پارٹیاں ، فرقے ، انتشار نہ ہو، صرف ایک جھنڈا سبز ہلالی ہو، اسلام کا بول بالا ہو، جہاں ماں سے لال جدا نہ ہوں، جہاں کوئی بہن ، بیٹی ، بیوی ، ماں بے آبرو نہ ہو، جہاں عزتیں سرعام پامال نہ ہوں، جہاں خوف و حراس نہ ہو، صرف ایک ایسا پاکستان ہو، جہاں خوشیوں کی بہار ہو، سکھوں کا سویرا ہو،ہر دن نیا پیغام ہو۔

No comments:

Post a Comment